Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی

پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ہم کسی سے گالم گلوچ نہیں کرتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے پی کے میں چھ ورکرزکنونشن میں عوام سے فقید المثال خطاب کیا۔ کے پی کے کی صوبائی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے پروگرام کو کامیاب کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میاں صاحب کابیانیہ پاکستان آتے ہی ختم ہوگیا، سیاسی اتحاد بنتےاورٹوٹتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اپنے منشورکے ساتھ میدان میں اترے گی، آصف زرداری نے کہا ہمارے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، ہم نے آئینی طریقے سے عدم اعتماد کیا،شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا۔ ہمارے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے سیاسی دشمنی کو فروغ دیا، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کراتی رہیں، ایک پارٹی کہتی ہے ہم سیاست بچوں کےحوالے نہیں کرناچاہتے، نوجوانوں کے مسائل نوجوان ہی حل کرسکتےہیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ہم کسی سے گالم گلوچ نہیں کرتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ نے بھی ہمارے خلاف کارروائیاں کیں، ہمارے دورمیں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایاگیا، پیپلزپارٹی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہمارامقابلہ غربت،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، پیپلزپارٹی کی توجہ لوگوں کو سہولیات دینے پرہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر