Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس میں مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Now Reading:

پیرس میں مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے ‘غزہ میں قتل عام بند کرو’ کے نعرے کے تحت مظاہرہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بائیں بازو کے منتظمین نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

انجنیئر اہلم تریکی نے اپنے کندھوں پر فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے آئی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں اسرائیل میں تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 239 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اس کے جواب میں اسرائیلی فضائی اور زمینی فوجی کارروائی میں غزہ میں 11 ہزار سے زائد افراد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ٹریڈ یونین کے 85 سالہ کارکن کلاڈ مارل نے کہا کہ یہ بنیادی بات ہے کہ کارکن یا سادہ شہری کی حیثیت سے آپ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔

فرانس کے رکن پارلیمنٹ میتھیلڈ پینوٹ اور ایرک کوکیریل، جن کی بائیں بازو کی جماعت فرانس انباؤڈ (ایل ایف آئی) کو یہود دشمنی کے بارے میں مبہم موقف کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، مارچ میں موجود تھے۔

مارسیل میں تقریبا 1300 افراد کے مظاہرے کے موقع پر ایل ایف آئی کے کوآرڈینیٹر مینوئل بومپرڈ نے کہا کہ قتل عام کے پیش نظر مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں باقاعدگی سے کام کرنے والے ایک سرجن کی دو کتابوں کی تشہیر کے لیے منعقد ہونے والی فلسطینی تقریب پر انتہائی دائیں بازو کے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

مصنف کرسٹوف اوبرلائن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لاٹھیوں سے لیس اس گروپ نے ہال کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔

آرگنائزر جیروم فینر کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہائی دائیں بازو کی جانب سے کیا گیا اور ان کے پاس لوہے کی سلاخیں اور شیشے کی بوتلیں بھی تھیں۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر