Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی غرور خاک میں مل گیا، آسٹریلیا نے چھٹی بار عالمی کپ جیت لیا

Now Reading:

بھارتی غرور خاک میں مل گیا، آسٹریلیا نے چھٹی بار عالمی کپ جیت لیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کا 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں حاصل کر لیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے 6 مرتبہ یہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Pat Cummins joins the list of Australia's World Cup-winning captains

بھارت کے 241 کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، دوسرے ہی اوور میں محمد شامی نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کر دیا۔

Advertisement

مچل مارش بھی 15 رنز بنا کر 47 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جبکہ اسمتھ بھی 4 رنز پر بمرا کو وکٹ دے بیٹھے۔

ایسے میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین نے ٹیم کو سنبھالا اور ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی، دونوں کے درمیان 192 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

Australia's players joyfully race onto the field to celebrate their World Cup final win, India vs Australia, Men's ODI World Cup final, Ahmedabad, November 19, 2023

ٹریوس ہیڈ نے میگا ایونٹ کے فائنل میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے 137 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

مارنس لبوشین 58 رنز پر ناقابل شکست رہے، جبکہ گلین میکسویل 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

Australia celebrate their sixth triumph in 50-overs World Cups

Advertisement

ورلڈ کپ میں اپنی دھاک بٹھانے والے اور ٹیموں کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے والے بھارتی بولرز فائنل میں بنا دانت کے شیر دکھائی دیئے، جسپریت بمرا نے 2 جبکہ محمد شامی اور محمد سراج نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔

The Australian dugout explodes in joy as the winning runs are hit by Glenn Maxwell, India vs Australia, Men's ODI World Cup final, Ahmedabad, November 19, 2023

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے سب سے بڑے معرکے میں بھارت کی بیٹنگ لائن پچھلے میچوں کی طرح پرفارم نہیں کرسکی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 240 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

The crowd in Ahmedabad didn't get what they had come for

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ روہت شرما نے ہمیشہ کی طرح ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ 47 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ ورلڈکپ کے دوران بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھیننے والے شبمن گل صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

Advertisement

ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 سنچریاں بناکر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے والے ویرات کوہلی نے اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے ایک اور ان فارم بلے باز شریئس ایئرناکام رہے وہ صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئےتاہم کے ایل راہل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

روینڈرا جڈیجا 9، سوریا کمار یادو 18، محمد شامی6، جسپرت بمرا، ایک اور کلدیب یادو 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، وہ پہلے مرحلے کے تمام 9 میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب آسٹریلیا ابتدائی دونوں میچز جیتنے کے بعد تمام میچز میں فاتح رہی اور سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر