Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کا وائٹ بال کرکٹ سے بریک لینے کا امکان

Now Reading:

ویرات کوہلی کا وائٹ بال کرکٹ سے بریک لینے کا امکان
ویرات کوہلی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا امکان ہے۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے بعد کچھ دنوں کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا ہوا ہے اور وہ ان دونوں اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز بھی شروع ہونے جارہی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی اس سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ انہوں نے عارضی طور پر کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹار بلے باز ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے اور اس حوالے سے سابق کپتان نے اپنے فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے تاہم  وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر