Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس، معروف فاسٹ فوڈ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

Now Reading:

فرانس، معروف فاسٹ فوڈ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

فرانس کے شہر مارسیل میں معروف فاسٹ فوڈ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارسیل کے چیف پراسیکیوٹر نکولس بیسن نے بتایا کہ پانچ افراد فاسٹ فوڈ کی کار پارکنگ میں اپنی کار میں سوار تھے جب ایک گاڑی نے انہیں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کلاشنکوف رائفل سے فائرنگ سے ڈرائیور اور سامنے والا مسافر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کار میں سوار تینوں افراد جنوبی شہر تولون کے آس پاس کے علاقے میں منشیات کے کاروبار اور تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے مارسیل کے 16 ویں ضلع میں پیش آیا جو فرانس کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement

پولیس جرائم پیشہ گروہ کے حصے کے طور پر قتل اور اقدام قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

زخمیوں میں سے ایک 29 سالہ نوجوان کے سینے میں گولیاں لگنے سے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے جبکہ ایک خاتون کا انگوٹھا ٹوٹ گیا ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے کلاشنکوف رائفلز میں استعمال ہونے والے 7.62 ملی میٹر گولیوں کے خول ملے ہیں۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ حملے کی جگہ کے قریب ایک گاڑی جلی ہوئی ملی ہے جو ممکنہ طور پر حملہ آوروں کی ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف اس سال کے دوران مارسیل میں ہونے والے تشدد میں 45 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر