Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹرز سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار گرفتار

Now Reading:

قومی کرکٹرز سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار گرفتار

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میچ کھیلنے کے بعد قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین کراچی سے بذریعہ روڈ ملتان جارہے تھے کہ اس دوران سندھ پولیس کی جانب سے انہیں متعدد بار روکا گیا اور ان سے رشوت طلب کی گئی، یہاں تک کہ کھلاڑیوں کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

 ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے قومی کرکٹر عامر یامین اور صہیب مقصود کی ٹوئٹس پر نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے کے جرم میں سندھ پولیس کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد حیدر رضا  کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں اللہ ڈنو جمالی، اختر علی انڑ، گلزار علی زرداری اور ممتاز علی زرداری شامل ہیں جب کہ گرفتار پوليس اہلکاروں پر مقدمہ بھی درج کر رہے ہیں۔

صہیب مقصود نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد پہلی باربذریعہ سڑک ملتان سے کراچی آرہےتھے، پولیس اہلکاروں نے 15 سے 20 ہزارروپے کا مطالبہ کیا جس پر میں نے 8  ہزار روپے دے کراپنی جان چھڑائی۔

انہوں نے کہا کہ چند اہلکاروں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہوتا ہے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس واقعے کو منظرعام پر لانا تھا تاکہ ایسے لوگوں کی نشاندہی ہو اور میرے ٹوئٹ کرنے سے ایسے واقعات میں کمی آتی ہے تواچھی بات ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر