Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس، 1994 کی نسل کشی کے الزام میں روانڈا کے ڈاکٹر کو 24 سال قید کی سزا

Now Reading:

فرانس، 1994 کی نسل کشی کے الزام میں روانڈا کے ڈاکٹر کو 24 سال قید کی سزا

فرانس کی عدالت نے 1994 میں روانڈا میں نسل کشی کے الزام میں ایک ڈاکٹر کو 24 سال قید کی سزا سنا دی۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پیرس کی ایک عدالت نے روانڈا کے ایک ڈاکٹر سوسٹین منیمانا کو 1994 میں اپنے آبائی ملک میں ہونے والی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جرم میں 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

68 سالہ ڈاکٹر سوسٹین منیمانا کو کسی بھی غلط کام سے انکار کرنے کے باوجود نسل کشی کے الزام میں قصوروار پایا گیا ہے۔

تقریبا 15 گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے بعد 68 سالہ سوسٹین منیمانا کو نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور ان جرائم کی تیاری کی سازش میں حصہ لینے کے الزامات کا قصوروار پایا گیا۔

ڈاکٹر سوسٹین منیمانا کے وکلاء نے کہا کہ انہون نے جرم سے انکار ہے اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

Advertisement

پیرس کی آسیز عدالت میں چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے اس مقدمے کی سماعت 1995 میں فرانس کے جنوب مغربی شہر بورڈو میں منیمانا کے خلاف شکایت دائر کیے جانے کے تقریبا تین دہائی بعد ہوئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے فوراً بعد ڈاکٹر سوسٹین منیمانا کی طبیعت خراب ہو گئی لیکن ان کو فوری طور پر جیل بھیج دیا گیا۔

وہ فرانس میں 1994 کے قتل عام کے مقدمے کا سامنا کرنے والے چھٹے مشتبہ شخص ہیں جس میں ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ اقلیتی تتسی اور اعتدال پسند ہوتو مارے گئے تھے جنہوں نے ان کے تحفظ کی کوشش کی تھی۔

اس وقت ڈاکٹر سوسٹین منیمانا روانڈا کے جنوبی یونیورسٹی ضلع بوٹارے کے علاقے ٹومبا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان پر اپریل 1994 میں نسل کشی کی نگرانی کرنے والی عبوری حکومت کی حمایت کی ایک تحریک پر دستخط کرنے اور ایک مقامی کمیٹی اور اجلاسوں میں شرکت کرنے کا الزام ہے جس میں تتسی شہریوں کے راؤنڈ اپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سوسٹین منیمنا 1994 میں عبوری حکومت کے سربراہ جین کمبندہ کے دوست تھے۔

Advertisement

ڈاکٹر سوسٹین منیمنا نے توتسی لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے منعقدہ مقامی رات کے گشت میں حصہ لینے کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ انہوں نے مقامی آبادی کی حفاظت کے لئے ایسا کیا۔

استغاثہ کے مطابق عینی شاہدین نے اسے شہر بھر میں قائم چیک پوائنٹس پر دیکھا جہاں وہ کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر