Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے 7 سو ملازمین کرسمس ڈنر کھا کر بیمار پڑ گئے

Now Reading:

طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے 7 سو ملازمین کرسمس ڈنر کھا کر بیمار پڑ گئے

فرانس میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئربس اٹلانٹک کے 700 سے زائد ملازمین کمپنی کے کرسمس ڈنر کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایجنس ریجیونل ڈی سانٹے نے کہا کہ مغربی فرانس میں ایرو اسپیس گروپ کی سائٹ کے کارکنوں کو کرسمس ڈنر کے بعد قے اور ڈائریا کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ تہوار کی دعوت کے مینو پر کیا تھا جو کرسمس سے پہلے ہی ان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔

ایئربس کمپنی کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صرف ‘100’ افراد بیمار ہوئے ہیں۔

ایئر بس کمپنی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بیماری کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اے آر ایس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔

Advertisement

ایئربس اٹلانٹک دنیا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا ماتحت ادارہ ہے اور اس میں پانچ ممالک میں 15 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔

اے آر ایس نے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ڈنر میں کون سے کھانے نے لوگوں کو بیمار کیا ہوگا، لیکن کھانے والوں میں قے یا ڈائریا کی کلینیکل علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

اے آر ایس تنظیم نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر فوڈ پوائزننگ کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وسیع تر ایئربس گروپ میں 134،000 افراد ملازمت کرتے ہیں اور یہ گروپ ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر، دفاع، خلائی اور سیکیورٹی کی صنعتوں میں مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے.

اس سال کے اوائل میں فرانس میں ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں بورڈو کے ایک ریستوراں میں کھانے سے پیدا ہونے والی نایاب بیماری بوٹولزم کا شکار ہونے کے بعد متعدد افراد بیمار ہو گئے تھے اور ایک یونانی شہری ہلاک ہو گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر