Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس، کرسمس پر قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون چار بچوں سمیت قتل

Now Reading:

فرانس، کرسمس پر قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون چار بچوں سمیت قتل

فرانس میں کرسمس کے موقع پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون اور 4 بچوں کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فرانسیسی پولیس نے کرسمس کے موقع پر گھر میں مردہ پائے جانے والے ماں اور اس کے چار بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پراسیکیوٹر جین بیپٹسٹ بلیڈیئر نے بتایا کہ حکام نے پیر کی شام کو پیرس کے مشرق میں میوکس قصبے میں واقع ان کے فلیٹ سے خاتون اور اس کے نو ماہ، چار، سات اور 10 سالہ بچوں کی لاشیں برآمد کیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو قریبی قصبے سیورن سے حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلیٹ میں ٹوٹنے اور داخل ہونے کا کوئی نشان نہیں تھا، بچوں کا والد غیر حاضر تھے۔

Advertisement

اس معاملے پر قریبی ذرائع نے بتایا کہ 35 سالہ ماں اور اس کے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس ایک 33 سالہ شخص کی تلاش کر رہی تھی۔

ورسیلز جوڈیشل پولیس سروس نے “منصوبہ بند قتل” کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

پیرس کے علاقے میں حال ہی میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا ہے۔

نومبر کے اواخر میں ایک 41 سالہ شخص نے اپنی چار سے 11 سال کی تین بیٹیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس نے انہیں دارالحکومت کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقے الفورٹ ویل میں واقع اپنے گھر میں مردہ پایا۔

اس سے ایک ماہ قبل اکتوبر میں دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع ویمارس میں ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔

Advertisement

اکتوبر میں پولیس کے سپاہی نے اپنی تین بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی۔

فرانس میں اوسطا ہر تین دن میں ایک عورت کو قتل کیا جاتا ہے جبکہ فرانس میں گزشتہ برس 118 خواتین کو ان کے ساتھی یا سابق ساتھی نے قتل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر