Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق

Now Reading:

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق
پنجاب

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق

سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 310 کیس رپورٹ ہوئے، لاہورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 165 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہورمیں مجموعی کیسز کی تعداد 1970 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 9120 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق ہوگئے، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 بچے جاں بحق ہوئے۔

نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 226 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہورکے اسپتالوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

چلڈرن اسپتال میں 60 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں جبکہ جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہیں، ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر