Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک

Now Reading:

فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک
فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک

فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک

‎سخت سردی میں فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 4 تارکین وطن راتوں رات مرگئے جب کہ پانچویں کی لاش بعد میں ساحل سمندر سے ملی۔

‎فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ سخت سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران پانچ تارکین وطن ہلاک جب کہ چھٹے کی حالت نازک ہے۔

فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 30 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ ‎ 2024 میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Advertisement

میری ٹائم حکام کے مطابق 2023 میں 12 تارکین وطن چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Advertisement

میری ٹائم پریفیکچر نے بتایا کہ یہ گروپ ریزورٹ ٹاؤن ویمیریکس سے دور ایک کشتی تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ ان کی چھوٹی کشتی دو بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے لوگوں کو بچانے کے لیے فوری طور پر کشتی روانہ کی جس نے کئی لوگوں کو بے ہوش اور مردہ ہونے کی تصدیق کی جب کہ اس وقت پانی کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بچ جانے والے افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ساحل پر کئی افراد کے جوتے اور کپڑے بھی دیکھے گئے ہیں۔

بچ جانے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ کشتی میں 70 افراد سوار تھے جن میں بچوں کے ساتھ پورے خاندان بھی شامل تھے جب کہ کچھ تو بہت چھوٹے بچے بھی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر