Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے پر فرانس کی نئی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں

Now Reading:

‎بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے پر فرانس کی نئی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں
‎بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے پر فرانس کی نئی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں

‎بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے پر فرانس کی نئی وزیر تعلیم تنقید کی زد میں آگئیں

فرانس کی نئی وزیر تعلیم امیلیا اوڈیا کیسٹیرا پر بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی نئی وزیر تعلیم امیلیا اوڈیا کیسٹیرا پر بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے کے فیصلے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‎گزشتہ ہفتے کابینہ نے سابق جونیئر ٹینس چیمپئن کو وزارت تعلیم کا عہدہ بھی دے دیا تھا جب کہ ان کے پاس وزیر کھیل کا عہدہ بھی ہے۔

‎نئی ذمہ داریوں کے ساتھ امیلیا اوڈیا کیسٹیرا پیرس میں نہ صرف 2024 کے اولمپکس کی تیاریوں کی قیادت کررہی ہیں بلکہ فرانسیسی سیاست کے سب سے حساس معاملے کو بھی دیکھ رہی ہیں۔

‎وزیر تعلیم کے مطابق بچوں کو پرائیویٹ اسکول بھیجنے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ ان کے ایک بیٹے کے اسکول میں غیرحاضری کے وقت متبادل استاد کا انتظام موجود نہیں تھا۔

Advertisement

بطور وزیر تعلیم پیرس کے ایک اسکول کے پہلے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں دیگر سیکڑوں خاندانوں کی طرح تنگ آچکی ہیں۔

امیلیا اوڈیا کیسٹیرا کی شادی فرانسیسی دوا ساز کمپنی کے صدر سے ہوئی ہے جن سے ان کے تین بچے ہیں جو پیرس میں ان کے گھر کے قریب ہی ایک کیتھولک ادارے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

یہ پرائیوٹ اسکول گذشتہ سال سے ہی وزارت تعلیم کے زیر تفتیش ہے کیونکہ اسکول میں کئی ہم جنس پرستانہ اور جنسی زیاتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر