Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشے میں دھت مسافر نے کریو رکن کو کاٹ لیا، طیارہ واپس ٹوکیو پہنچ گیا

Now Reading:

نشے میں دھت مسافر نے کریو رکن کو کاٹ لیا، طیارہ واپس ٹوکیو پہنچ گیا

امریکہ جانے پرواز کو اس وقت ٹوکیو واپس جانا پڑا جب نشے میں دھت ایک مسافر نے پرواز کے دوران عملے کے ایک رکن کو کاٹ لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایئر لائن کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مبینہ طور پر 55 سالہ امریکی شخص نشے میں تھا جب اس نے کیبنٹ اٹینڈنٹ کے بازو کو کاٹا جس سے وہ معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے نیند کی گولی لی تھی اور اسے یاد نہیں کہ کیا ہوا تھا۔

یہ جاپانی ہوا بازی کو متاثر کرنے والے حالیہ واقعات کے سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ہے۔

طیارے میں مبینہ طور پر 159 مسافر سوار تھے جو بحرالکاہل کے اوپر سے گزر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس کے پائلٹوں کو واپس ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے کا رخ کرنا پڑا۔

Advertisement

ایئر لائن نے بتایا کہ وہاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں اے این اے کو متاثر کرنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اور چند ہفتوں میں جاپانی ہوا بازی کی صنعت سے متعلق پانچواں واقعہ ہے۔

ہفتے کے روز جاپان میں اے این اے کی ایک ڈومیسٹک پرواز کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے بعد واپس لوٹنا پڑا تھا۔

کاک پٹ کے ارد گرد کھڑکی کی چار تہوں میں سے سب سے باہری حصے میں دراڑ نمودار ہوئی، جہاز میں سوار کسی مسافر کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

اے این اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دراڑ ایسی چیز نہیں تھی جس سے پرواز کا کنٹرول یا دباؤ متاثر ہوا ہو۔

حالیہ واقعات میں سے سب سے سنگین واقعہ 2 جنوری کو ہنیدا میں پیش آیا، جب جاپانی ایئر لائنز کا ایک طیارہ ایک چھوٹے کوسٹ گارڈ طیارے سے ٹکرا گیا۔

Advertisement

اس مسافر طیارے میں سوار تمام 379 افراد آگ لگنے سے پہلے ہی بچ گئے تھے لیکن چھوٹے طیارے میں سوار چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

منگل کے روز جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے ایک ہوائی اڈے پر کورین ایئر اور کیتھی پیسیفک سے تعلق رکھنے والے طیارے خوفناک حالات میں پھسل گئے تھے۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

جاپانی ایئر لائن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب اے این اے کا ایک طیارہ امریکہ کے شکاگو ہوائی اڈے پر ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر