Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان وہیل چئیر کا استعمال کیوں کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

ماہرہ خان وہیل چئیر کا استعمال کیوں کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
ماہرہ

ماہرہ خان وہیل چئیر کا استعمال کیوں کر رہی ہیں ؟ اداکارہ نے بتادیا

ماہرہ خان نے وہیل چئیر کے استعمال اور اپنے پاؤں کے فریکچر کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چمکتے ستاروں میں سے ایک ستارہ ماہرہ خان ہیں ، جنھوں نے ڈرامہ “ہمسفر” میں اپنی شاندار اداکاری سے راتوں رات شہرت حاصل کی۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی وہیل چئیر والی ویڈیو کے وائرل ہو نے کے بعد اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ ’ان کے دائیں پاؤں میں تین فریکچر آئے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ چل  نہیں سکتی اور وہیل چئیر کا استعمال کر رہی ہیں‘۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر ’جدہ فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔

Advertisement

وائرل ویڈیو:

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Social Diary Magazine (@socialdiarymagazine)

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا شادی کے بعد دوستوں کیلئے پارٹی کا اہتمام ، تصاویر وائرل

اداکارہ کی ویل چیئر کو ایک خاتون چلاتی نظر آرہی ہیں جبکہ ہوٹل سے باہر نکلتے ہی ماہرہ خان ویل چیئر سے اٹھ کر واکنگ اسٹک ہاتھ میں تھام کر اس کی مدد سے چلنا شروع کر دیتی ہیں۔

’جدہ فلم فیسٹیول‘  سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ماہرہ خان کی ایک ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کی گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے، جس میں ایک شخص ان سے فریکچر کے متعلق پوچھتا ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ ’انشاء اللہ، ٹائم تو ہوگیا ہے لیکن ٹھیک نہیں ہو رہا‘۔

واضح رہےکہ ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، مولا جٹ اور بالی وڈ کی فلم رئیس میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جوبہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر