Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 10 افراد ہلاک، 6 لاپتہ

Now Reading:

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 10 افراد ہلاک، 6 لاپتہ
چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 10 افراد ہلاک، 6 لاپتہ

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ 10 افراد ہلاک، 6 لاپتہ

وسطی چین کے صوبہ ہینان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو تقریباً 2 بج کر 44 منٹ پر کوئلے کی کان میں ممکنہ طور پر گیس کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 10 مزدور ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے جب کہ دھماکے کے وقت کان میں 425 افراد کام کررہے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے چین میں 16 افراد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کان کے انچارج کو حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دہائیوں میں چین میں کان کنی کے حفاظتی اقدامات میں بہتری آئی ہے جن کو میڈیا نے بڑی کوریج دی ہے جب کہ کئی حادثات ایسے بھی ہیں جن کو میڈیا نے نظر انداز کردیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں 168 حادثات رونما ہوئے تھے جن کے باعث 245 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔

Advertisement

گزشتہ ماہ شمال مشرقی ہیلونگ جیانگ صوبے کے جیکسی شہر کے مضافات میں کان کنی کے ایک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

نومبر میں اسی صوبے میں کوئلے کی ایک اور کان میں ہونے والے حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ستمبر میں جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئژو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر