Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈرز جاں بحق

Now Reading:

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈرز جاں بحق

اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملوں کے دوران حزب اللہ کے 3 مزید کمانڈرز ماردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں فضائی کارروائی کی جس میں خاص طور پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور گاڑی میں موجود تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی بھی بری طرح جل گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک گاڑی کو ڈرون کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، یہ گاڑی حزب اللہ کے کمانڈرز کے زیر استعمال تھی اور ممکنہ طور پر اس میں تین کمانڈرز سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حزب اللہ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری کیا گیا ہے البتہ حملے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ایک گاڑی پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام تاویل اپنے ایک ساتھی سمیت شہید ہوگئے تھے جب کہ آج کی کارروائی میں 3 شہادتوں کے بعد مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔

Advertisement

حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں وسام تاویل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیئر کمانڈر وسام، ایلیٹ رضوان فورس میں نائب سربراہ  کے عہدے پر فائز تھے۔

اسرائیلی فوج نے وسام تاویل کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ کار میں ان کے ایک ساتھی بھی موجود تھے۔ کار میں آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ اور پھر مغربی کنارے کے بعد اب لبنان میں بڑھتی کارروائیاں اس موقع پر کی جا رہی ہیں جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر قطر، سعودیہ، اردن، فلسطین اور اسرائیل میں فریقین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

7 جنوری سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 59 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر