Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں عوام کا لاڈلہ بننا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

میں عوام کا لاڈلہ بننا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
ملتان

میں عوام کا لاڈلہ بننا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  میں عوام کا لاڈلہ بننا چاہتا ہوں۔ یہ ہی وجہ ہے میں اکیلا پارٹی لیڈر ہوں جو الیکشن کمپین چلا رہا ہے۔ 

ملتان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمودالحسن پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، ہمارا اس شہر کے ساتھ تعلق تین نسلوں سے چلتا آ رہا ہے، ہم ملتان کی آواز بنیں گے وسیب کی آواز بنیں گے، وسیب خطہ کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے جو کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ میں نے اس الیکشن کے لئے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ کیا ہے،  عوامی معاشی معاہدے پرعمل کرکے غربت کا خاتمہ کریں گے، ہم چاہتے ہیں ملتان میں ادارے ہوں، ہم چاہتے ہیں کسانوں کو بے نظیر کارڈ کے ذریعے مالی مدد پہنچائیں، ایک جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل بل کرنا چاہتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا ملتان میں جلسہ ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باقی جماعتیں اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ایک پارٹی جیل سے بچنے کیلئے اور ایک جیل سے نکلنے کیلے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں عوام کا لاڈلہ بننا چاہتا ہوں۔ یہ ہی وجہ ہے میں اکیلا پارٹی لیڈر ہوں جو الیکشن کمپین چلا رہا ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کا وزیراعظم بنائیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ سیاسی انتقام لیں گے۔ میاں صاحب بھی کسی سے اقتدارمیں آکر انتقام لینا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوعوامی سیاست کررہے ہیں۔  ہرالیکشن میں خان صاحب کا منصوبہ دھاندلی کرکے اقتدار میں آنا ہوتا ہے۔ کاش خان صاحب ہمارے ساتھ انتخابی اصلاحات میں بہتری کیلئے ساتھ دیتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں جیسے بھی پچ ملی ہم بھاگنے والے نہیں۔ ہم چاہتے ہیں اس وسیب کو الگ صوبے کا حق ملے۔ ہم وسیب کی عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ نہ صرف وفاق میں بلکہ میں صوبہ پنجاب میں بھی ہمیں اقتدار میں لائیں۔ جسے قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے واضح کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونگے ۔ ہر پارٹی کو اپنی الیکشن کمپین چلانی چاہیے۔ پی ٹی آئی اپنی غلطیوں کی وجہ سے اپنے انتخابی نشان سے محروم ہوئی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
خدمت کرکے کراچی اور حیدرآباد سے بہت زیادہ سیٹیں جیتیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
بڑا استعفیٰ آگیا
9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر