Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی جے ایف پی کی ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب

Now Reading:

سی جے ایف پی کی ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب
سی جے ایف پی کی ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب

سی جے ایف پی کی ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب

لاہور: شوبزصحافیوں کی نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان (سی جے ایف پی) کی جانب سے ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

شوبزصحافیوں کی نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہورآرٹس کونسل الحمراء اورسترنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاک ترکیہ 76 سالہ سفارتی تعلقات، ثقافتی سرگرمیوں اور ترکیہ کی ہردلعزیزشخصیت، ہیڈ آف اردو ڈیپارٹمنٹ ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اور صدر ترکیہ کے اردو مترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

الحمراء میں ہونے والی اس تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمیش باشتو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرالحمراء طارق محمود چودھری مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں پروڈیوسر صفدر ملک، ڈائریکٹر مسعود بٹ، چودھری اعجاز کامران، چودھری ذوالفقار علی مانا، ناصر ادیب، حامدرانا، پروڈیوسر اظہربٹ، ادکارہ دردانہ رحمان، سہیل صابری، شیخ عابد رشید، گٹارسٹ سجاد طافو، طاہربخاری، ٹھاکرلاہوری، زین مدنی، معین زبیر، محمد قربان اور دیگر نمایاں تھے۔

احتشام سہروردی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، انجم شہزاد نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ صدرسی جے ایف پی طاہربخاری نے استقبالیہ پیش کیا اور بتایا کہ سی جے ایف پی پاکستان کی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ترکیہ کے ثقافتی تعلقات کومزید مضبوط کیا جائے۔

Advertisement

سترنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو سہیل صابری نے کہا کہ ہم ترکیہ کے ساتھ ثقافتی سطح پر کام کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ ثقافت کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔

فلم ڈائریکٹر مسعودبٹ نے کہا کہ میں نے 1996 میں استنبول میں جاکرایک فلم خدا جانے بناِئی تھی جس میں ترک ایکٹر کوبھی کاسٹ کیا تھا۔ میری خواہش کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فلم سازی شروع کی جائے کیونکہ فلم ایک بہت ہی طاقتورمیڈیم ہے۔

آئی ایم جی سی کے ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ہم پاکستان میں فلموں کں 70 فی صد ڈسٹری بیوشن کررہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ترکیہ کے ساتھ مل کرفلم بنائیں۔

مصنف ناصر ادیب نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے ازل سے رشتے ہیں۔ ترک اور پاکستانی بھائی بھائی ہیں، ہم ترکیہ کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں اور صرف فلم ہی نہیں ملکی ترقی کے لیے بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔ ترکیہ اہل علم قوم ہے اور فلم ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ملک اور قوم کوآگے لایا جاسکتا ہے۔ فلم کو کاروبار کے لیے نہیں بلکہ اس ملک اور قوم کے لیے بنائیں۔ میں کسی بھی شرط کے بغیر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فلم سازی کے لیے حاضرہوں۔

سینئر اداکار اور ڈرامہ سونا چاندی کے سونا حامد رانا نے کہا کہ اللہ کا بڑاکرم ہے کہ ترکیہ اور پاکستان 76سال سے قریب ہیں اور یہی کامیابی کاراستہ ہے۔ صوفی ازم ترکیہ سے پوری دنیا میں پھیلا ہے اور اس کا پرچار بہت ضروری ہے۔

Advertisement

گلوکارہ میگھانے کہا کہ سی جے ایف پی نے اتنی اچھی تقریب منعقد کی جس پر وہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ پاکستان میں ترک ڈرامے ڈب ہوکر نشر ہورہے ہیں۔ ہمارے ڈرامے اور فلمیں بھی ترکیہ میں ڈب کرکے لگنے چاہیے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فلمیں شروع ہونی چاہیے۔

سینئر اداکارہ دردانہ رحمان نے کہا کہ میں نے صفدر ملک کی فلم کرشمہ ترکی میں کی تھی۔ میری گزارش ہے کہ ترکیہ ہماری فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرے تاکہ ہمارے فنکاروں کوبھی کام ملے اور وہ کسی کے محتاج نہ ہوں۔

فلم ساز صفدر ملک نے کہا کہ میری ترکیہ کی حکومت سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ مل کرمشترکہ فلم سازی کریں۔ ہم نے ترکی میں جاکرکئی فلمیں بنائی ہیں اور میں نے بھی استنبول میں ایک فلم کرشمہ بنائی تھی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ذوالفقارعلی مانا نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کاحصہ ہیں اور اس کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ میں نے ناصرادیب سے دوفلموں کی کہانہاں لکھواِئی ہیں۔ ایک فلم کوشہزاد رفیق اور دوسری کومسعود بٹ ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اگر ترکیہ کے ساتھ مشترکہ فلم سازی شروع ہوتی ہے تومیں تین فلمیں شروع کروں گا۔ ہمارے پروڈیوسر فلم بناناچاہتے ہیں لیکن سینما ساتھ نہیں دے رہا۔ ترکیہ اگر ہمارے ساتھ چلے توہم مل کرفلمیں بنائیں گے تاکہ فلم انڈسٹری آگے بڑھے۔فلم انڈسٹری کام کرناچاہتی ہے ہم صرف سہارا ڈھونڈ رہے ہیں۔

قونصل جنرل ترکیہ درمیش باشتو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ثقافت اور تعلیم کے حوالے سے بہت کام  کررہے ہیں۔ اس تقریب کے انعقاد پر سی کے ایف پی اور الحمرا کا شکریہ۔ ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جسے ہم مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے بہت کام کررہے پیں۔ ہم کلچر کے ذریعے دونوں ملکوں کی یوتھ کوایک دوسرے کے قریب لارہے ہیں۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر فرقان حمید نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوِئے کہا کہ سی جے ایف پی کا شکریہ جس نے خوبصورت تقریب منعقد کی۔ پاکستان اور ترکیہ کے مثالی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کبھی فرق نہیں پڑنا چاہے دونوں ملکوں میں کوئی بھی حکومت آجائے۔ ترکیہ کے پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملک ایک ڈرامہ صلاح الدین ایوبی بنارہے ہیں۔ مشترکہ فلم بھی بننی چاہیے۔ میں نے ان کہی ڈرامہ ترکی میں ڈب کرکے ترکی میں پیش کیاتھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ٹی وی چینلز پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ظہیرالدین بابر پرڈرامہ بنانا چاہتے ہیں پاکستانی اس میں ساتھ دیں۔ میں خود پاکستانی ڈراموں کامداح ہوں۔ پاکستانی آگے بڑھیں اور میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کومضبوط بنانے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کو تیارہوں۔ یہ کام حکومتی سطح پرنہیں نجی سطح پرہورہا ہے۔

ڈاکٹر فرقان حمید نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونا چاہیے۔ ثقافت کے میدان میں وہاں نجی سطح پرہی کام ہورہا ہے۔ پاکستانی تجاویز دیں۔ میں ان شاءاللہ اس کوعملی جامہ پہنانے کے لئے پل کا کردار کروں گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لئے میڈیا کے نمائندوں کا بھی تبادلہ ہونا چاہیے۔

آخرمیں سی جے ایف پی کے جنرل سیکرٹری ٹھاکرلاہوری نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لوگ کام کرناچاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فلم سازی شروع ہونی چاہیے۔ آخرمیں سی جے  ایف پی کی جانب سے قونصل جنرل درمش باشتو اور ڈاکٹر فرقان حمید کوشیلڈز پیش کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر