Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی ایسے نہیں ہوتی بلکہ ترقی دن رات مل کے امانت اور دیانت مانگتی ہے، شہبازشریف

Now Reading:

ترقی ایسے نہیں ہوتی بلکہ ترقی دن رات مل کے امانت اور دیانت مانگتی ہے، شہبازشریف
احمد پور شرقیہ

ترقی ایسے نہیں ہوتی بلکہ ترقی دن رات مل کے امانت اور دیانت مانگتی ہے، شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی ایسے نہیں ہوتی، ترقی دن رات مل کے امانت اور دینات مانگتی ہے۔

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے احمدپورشرقیہ میں جلسے سے سرائیکی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت سردی میں جیسے آپ لوگوں نے میرا استقبال کیا، میری تھکن ختم ہو گئی، میں آپ کا غلام ہوگیا۔ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض تھا۔  2018 میں نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی، نوازشریف نے اپنے دور میں پنجاب کی خدمت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے سڑکیں اور موٹروے بنائے، اللہ نے موقع دیا تو الیکشن کے بعد بہاول پور میں بہت جدید ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ نوازشریف نے ہراسپتال میں ادویات اور مشنیں مفت فراہم کیں۔ گذشتہ حکومت نے ادویات، تعلیم اور دیگر چیزیں بند کردیں کیوں کہ وہ نوازشریف کا پروگرام تھا۔

صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ 2008 سے لے کر2018 تک جیسے ہم نے عوام کی خدمت کی، انشااللہ الیکشن کے بعد یہ خدمت جاری رکھیں گے۔ غریب کسانوں کو بیس ہزار ٹریکٹر، فی دو لاکھ روپے ٹریکٹرسبسڈی دی وہ بھی نوازشریف کا منصوبہ تھا، اللہ نے موقع دیا تو جیسے ہم نے بغیرسود کے قرضے دیے اس مرتبہ نوازشریف کی قیادت میں چھوٹے کسانوں کے لیے کاروبار کرنے کے لیے قرضے فراہم کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اس ملک میں کروڑوں بچے اور بچیوں کو پنجاب اسکلز ڈیویملپمنٹ کے تحت کسی کو ٹیکسٹائل، آئی ٹی ایکسپرئٹ بنایا انشااللہ اس پروگرام کو مزید کئی گنا جاری رکھیں گے۔ یہ پروگرام نوازشریف لے کرآ رہے ہیں اوراحمد پورشرقیہ میں ایک شانداراسپتال بنا کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر