Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ محمد کی غزہ کو 43 ملین درہم کی خوراک کی امداد کی ہدایت

Now Reading:

شیخ محمد کی غزہ کو 43 ملین درہم کی خوراک کی امداد کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد راشد المکتوم نے غزہ کو 43 ملین درہم کی خوراک کی امداد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے بعد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز (ایم بی آر جی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں براہ راست غذائی امداد کے لیے11.7 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

یہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے ہے، جس سے مجموعی مالی امداد 230 ملین درہم تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ امداد اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے تعاون سے ہے، جس سے 2021 میں تعاون کے آغاز سے اب تک ایم بی آر جی آئی کی جانب سے ڈبلیو ایف پی کو دی جانے والی مجموعی مالی امداد 230 ملین درہم (62.6 ملین ڈالر سے زائد) تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایم بی آر جی آئی نے ڈبلیو ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین کی موجودگی میں ڈبلیو ایف پی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو 15 سے 19 جنوری کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے موقع پر منعقد ہوا۔

Advertisement

معاہدے کے مطابق ایم بی آر جی آئی ڈبلیو ایف پی کو براہ راست غذائی امداد فراہم کرے گا جس سے غزہ میں دس لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر