Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری

Now Reading:

انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری
انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری

انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری

لاہور: پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کارروائیاں تیز کردیں۔

صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال کردی گئی ہیں جب کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے سخت کارروائیاں کیں۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق این اے 153 ملتان میں امیدوار حامد علی بھٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا جب کہ این اے 66 وزیرآباد میں امیدوار احمد چٹھہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی پی 133 ننکانہ صاحب میں امیدوار نوشیر مان کو وال چاکنگ کرنے پر نوٹس جاری کیا، این اے 75 نارووال سے امیدوار دانیال عزیز کو بھی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں انتخابی امیدواران کو پینا فلیکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر وارننگ جاری کی گئی ہیں۔ جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا اور بھکر سے پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں چینوٹ، فیصل آباد، ننکانہ، قصور، لاہور اور ملتان سے بھی پینا فلیکس ہورڈنگز اتروادیے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر