Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

Now Reading:

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ساتھی کلارک گیفورڈ سے نجی تقریب میں شادی کرلی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ ساتھی کلارک گیفورڈ سے نارتھ آئی لینڈ میں ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں شادی کر لی ہے۔

یہ جوڑا 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن آرڈرن کی حکومت کی جانب سے ملک پر عائد سخت کووڈ پابندیوں کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔

جیسنڈا آرڈرن نے شادی کی تقریب میں آنے والے درجنوں مہمانوں کے سامنے پانچ منٹ کی تقریر بھی کی۔

واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفورڈ ایک دہائی سے ایک ساتھ ہے اور ان کی ایک پانچ سالہ بیٹی نیو بھی ہے۔

Advertisement

یہ شادی دارالحکومت ویلنگٹن سے تقریبا 310 کلومیٹر شمال میں نارتھ آئی لینڈ کے مشرقی ساحل پر کریگی رینج وائنری میں ہاکس بے میں ہوئی۔

آرڈرن نے ڈیزائنر جولیٹ ہوگن کا ہاتھی دانت کا لباس پہنا ہوا تھا جو مبینہ طور پر سابق وزیر اعظم کی قریبی دوست ہیں۔

نیوزی لینڈ کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کے جوتے ماؤنٹ مونگانوئی ڈیزائنر کیوس اینڈ ہارمنی کے ہیں۔ وہ ایک سفید گلدستہ اٹھائے ہوئے تھی۔

بیٹی نیو اپنے والد کے ساتھ تقریب میں آئی اور اپنی دادی لوریل آرڈرن کے شادی کے لباس سے بنے کپڑے پہنے۔

دلہن کے ہیئر ڈریسر ٹین تومونا نے مہمانوں کی جانب سے لطف اندوز ہونے والے ‘پاوا اور اسنیپر’ رولز کی تصاویر شیئر کیں۔

43 سالہ آرڈرن نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے طور پر پانچ سال سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دیں اور گزشتہ سال جنوری میں عوامی عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

جیسنڈا آرڈرن نے اپنے طرز قیادت کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، خاص طور پر 2019 میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والی فائرنگ کے بعد انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

استعفیٰ دینے کے بعد سابق وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں تین فیلوشپ حاصل کی ہیں۔

وہ پرنس ولیم کے ارتھ شاٹ پرائز کی ٹرسٹی اور کرائسٹ چرچ کال کے لیے خصوصی ایلچی بھی ہیں جو کرائسٹ چرچ فائرنگ کے بعد قائم کیے گئے نیٹ ورک آن لائن دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسند مواد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر