Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، اجلاس کی تیاریاں مکمل

Now Reading:

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، اجلاس کی تیاریاں مکمل

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے وزارت قانون کی رائے کے بعد کل صبح 10 بجے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دی، افتتاحی اجلاس آئین کے آرٹیکل91 کی ذیلی شق 2 کے تحت طلب کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئیں ۔

حکومتی بنچز پر قائد ایوان کیساتھ پہلی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الاٹ کی گئی ہیں۔

 حکومتی بنچز پرنواز شریف کیساتھ ،شہباز شریف خواجہ آصف کو بھی نشست الاٹ کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

سابق صدر آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی حکومتی بنچز پر پہلی رو میں نشستیں آلاٹ، جبکہ راجہ پرویز اشرف، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور طارق بشیر چیمہ بھی حکومتی بنچز کے فرنٹ نشستوں پر براجمان ہونگے۔

حکومتی اور اپوزیشن سائیڈ پر پہلی نشست کو خالی چھوڑ دیا گیا۔

 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمر ایوب  کو اپوزیشن لیڈر کے ساتھ پہلی نشست الاٹ کر دی گئی ہے۔

اسد قیصر، علی محمد اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اپوزیشن کے فرنٹ لائن میں بیٹھیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کو بھی اپوزیشن بنچز پر فرنٹ لائن میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر