Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 2024، فافن کی ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری

Now Reading:

الیکشن 2024، فافن کی ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا۔

فافن کے ووٹر ز سے متعلق جاری جائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے، جبکہ الیکشن 2018 میں یہ شرح 52.1 فیصد تھی۔

الیکشن 2024ء کی 6.06 کروڑ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا، الیکشن 2018ء کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، تاہم ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوئی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں رجسٹرڈ ووٹرز تعداد 106 ملین تھی، جبکہ الیکشن 2024ء میں 128.6 ملین تھی۔

Advertisement

قومی اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این 214 تھرپارکر میں 70.09 فیصد رہا۔

قومی اسمبلی حلقوں میں سب سے کم  ٹرن آؤٹ این اے  42  جنوبی وزیرستان  میں 3ء16  فیصد رہا۔

اسلام آباد  میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد تھا جبکہ الیکشن 2024ء میں 54.2 فیصد رہا۔

خیبر پختونخوا میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا، الیکشن 2024ء میں 39.5 فیصد رہا۔

پنجاب  میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا، الیکشن 2024ء میں 51.6 فیصد رہا۔

سندھ  میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا، الیکشن 2024ء میں 43.7 فیصد رہا۔

Advertisement

بلوچستان میں 2018ء کا  ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، الیکشن 2024ء میں 42.9 فیصد رہا۔

خواتین کے ووٹ ڈالے جانے کی شرح  فافن کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں الیکشن 2018ء کے برعکس 2024ء میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا۔

قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی۔

قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد ، خواتین کا 45.6 فیصد رہا۔

فافن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے20 حلقوں کے فارم 47 میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر