Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے دوران انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کی بندش

Now Reading:

بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے دوران انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کی بندش
بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے دوران انٹرنیٹ اورکمیونیکیشن سسٹم کی بندش

بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے دوران انٹرنیٹ اورکمیونیکیشن سسٹم کی بندش

بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے دوران انٹرنیٹ اورکمیونیکیشن سسٹم کی بندش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے بدترین انسانی جرائم اور اقلیتوں کے خلاف مظالم پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہیں۔

مودی سرکار کے دورحکومت میں اقلیتوں پر مظالم اور انٹرنیٹ سروس کی بندش ایک عام روایت بن چکی ہے۔ بھارت میں جہاں بھی مودی سرکارکی کارکردگی اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے وہاں فوری طور پر انٹرنیٹ بند کردیا جاتا ہے۔

بھارت میں انٹرنیٹ بند کرنے کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور مظلوم کی آواز کو دبانا ہے، سرف شارکس کی سال 2023 کی رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پرانٹرنیٹ بندش میں دوسرے نمبر پر ہے۔

جنوری 2023 سے جون 2023 کے دوران بھارت میں 9 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا، سافٹ ویئر فریڈم لاء سینٹر کے مطابق 2012 سے 2023 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں422، راجستھان میں 97 اور اترپردیش میں 32 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ منی پور میں فسادات کے دوران 83 دنوں تک انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

Advertisement

13 فروری 2024 سے شروع ہونے والی کسانوں کے احتجاج کے دوران بھی مودی سرکار نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کررکھا ہے۔

مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج سے منسلک 177 سے زائد سوشل میڈیا اکاوٴنٹس اور ویب لنکس بھی معطل کروائے، مودی سرکار نے صحافی مندیپ پونیا اور نیوز پورٹل گاوٴں سویرا کے اکاوٴنٹس کو بھی معطل کردیا۔

اولمپئن بجرنگ پونیا نے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں مودی سرکار نے 500 دنوں تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے رکھی تھی۔

مارچ 2023 میں سکھ ایکٹوسٹ امرتپال سنگھ کی گرفتاری کے دوران مودی سرکار نے کئی دنوں تک انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی تھی، نومبر 2023 میں بھی مہاراشٹرا کی ریاست میں عوام کی آواز کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر