Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی مصنف کو چین میں سزائے موت کی سزا

Now Reading:

آسٹریلوی مصنف کو چین میں سزائے موت کی سزا

چین کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے آسٹریلوی مصنف یانگ ہینگ جن کو پانچ سال بعد سزائے موت سنائی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلوی حکام کے مطابق اس سزا کو دو سال بعد عمر قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چین کے ریاستی امور کے بارے میں بلاگنگ کرنے والے اسکالر اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، جنہیں عام نہیں کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نتائج سے ‘حیران’ ہے۔

یہ اقدام گزشتہ سال کے اواخر میں وزیر اعظم انتھونی البانیز کے چین کے تاریخی دورے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد حالیہ برسوں میں خراب ہونے والے تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

Advertisement

وزیر خارجہ پینی وونگ نے آسٹریلیا میں چین کے سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کیا ہے اور پیر کے روز کہا ہے کہ حکومت بیجنگ کو ‘سخت ترین الفاظ’ میں اپنے ردعمل سے آگاہ کرے گی۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے بین الاقوامی اصولوں اور چین کی قانونی ذمہ داریوں کے مطابق ڈاکٹر یانگ کے لئے انصاف کے بنیادی معیارات، طریقہ کار کی شفافیت اور انسانی سلوک پر مسلسل زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر