Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا چین کے لیے پروازوں میں اضافے پر اتفاق

Now Reading:

امریکہ کا چین کے لیے پروازوں میں اضافے پر اتفاق
امریکہ کا چین کے لیے پروازوں میں اضافے پر اتفاق

امریکہ کا چین کے لیے پروازوں میں اضافے پر اتفاق

واشنگٹن: امریکہ نے چین کے لیے پروازوں میں اضافے پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ چینی ایئر لائنز کو امریکہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 50 کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے جس کا اطلاق 31 مارچ سے ہوگا۔

محکمے نے کہا کہ یہ منظوری موسم گرما کے ٹریفک سیزن میں یو ایس چین مارکیٹ کو مزید معمول پر لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں وبائی امراض کووڈ 19 کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں جب کہ اس سے قبل 150 سے زائد ہفتہ وار پروازوں کی اجازت تھی۔

اگست 2020 میں امریکہ اور چین کے درمیان ہفتہ وار صرف 12 پروازیں چلانے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ یکم ستمبر کو یہ تعداد بڑھ کر 18 اور 29 اکتوبر کو 24 جب کہ نومبر میں ہفتہ وار 35 پروازوں کی منظوری دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر