Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کی جانب سے غزہ کی قرارداد کو ناکام بنانے پر چین کا ردعمل

Now Reading:

امریکہ کی جانب سے غزہ کی قرارداد کو ناکام بنانے پر چین کا ردعمل
امریکہ کی جانب سے غزہ کی قرارداد کو ناکام بنانے پر چین کا ردعمل

امریکہ کی جانب سے غزہ کی قرارداد کو ناکام بنانے پر چین کا ردعمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کا غزہ کی قرارداد کو ناکام بنانے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے ایلچی ژانگ جون کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا فلسطینیوں کو مارنے کا لائسنس ہے۔

ژانگ جون نے کہا ’’چین امریکہ کے ویٹو پر عدم اطمینان اور شدید مایوسی کا اظہار کرتا ہے، جنگ بندی کو مسلسل ویٹو کرنے کا مقصد غزہ میں قتل و غارت جاری رکھنا ہے‘‘۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قراداد کو امریکہ نے تیسری بار ویٹو کیا ہے جب کہ سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے تیرہ ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے اور برطانیہ غیر حاضر رہا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 103 فلسطینی شہید جب کہ 142 زخمی ہوگئے۔

Advertisement

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 69 ہزار 170 فلسطینی زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر