Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کے خلاف تنقید کرنے والی ماہر تعلیم کو بھارت میں داخلے سے روک دیا

Now Reading:

مودی سرکار کے خلاف تنقید کرنے والی ماہر تعلیم کو بھارت میں داخلے سے روک دیا
مودی سرکار کے خلاف تنقید کرنے والی ماہر تعلیم کو بھارت میں داخلے سے روک دیا

مودی سرکار کے خلاف تنقید کرنے والی ماہر تعلیم کو بھارت میں داخلے سے روک دیا

مودی سرکار کے نفرت انگیز نظریے پر تنقید کرنے والی ماہر تعلیم کو بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا۔

بھارت میں علمی آزادی اور بی جے پی نظریات پر تنقید کرنے والے اسکالرز کے ساتھ نالاں برتاؤ جاری ہے۔

کشمیری پنڈت ماہر تعلیم پروفیسر نتاشا کول کو بھارت میں داخلے سے روک کر ایئرپورٹ سے واپس برطانیہ بھیج دیا گیا ہے۔

پروفیسر نتاشا کول کو کرناٹک کی کانگریس حکومت کی جانب سے منعقدہ ’’آئین اور قومی اتحاد کنونشن 2024‘‘ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پروفیسر کول کو معلومات فراہم کیے بغیر ہولڈنگ سیل میں 24 گھنٹے تک نظر بند رکھا گیا۔

Advertisement

پروفیسر کول نے بنگلورو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی طرف سے بدسلوکی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’جمہوری اور آئینی اقدار پر بات کرنے پر بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’امیگریشن حکام نے غیر رسمی طور پر کہا کہ آر ایس ایس پر ان کی تنقید داخلے سے انکار کی ایک وجہ ہوسکتی ہے‘‘۔

کرناٹک بی جے پی نے پروفیسر کول پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بھارت مخالف عنصر قرار دیا اور ان پر ’’بھارت توڑو بریگیڈ‘‘ کا حصہ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بی جے پی نے پروفیسر کول کو پاکستان کا ہمدرد قرار دیتے ہوئے ان کی تحریروں کا حوالہ دیا جن میں بھارت کے بعض سیاسی نظریات پر تنقید کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پروفیسر کول کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ’’کشمیری پروفیسر کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ بی جے پی کے نظریے سے متفق نہیں‘‘۔

محبوبہ مفتی کہتی ہیں ’’ماضی میں آتش تاثیر، اشوک سوین اور اب نتاشا کول کو نشانہ بنایا گیا ہے‘‘

Advertisement

بی جے پی نے پروفیسر کول کو دعوت دینے پر کانگریس کی زیر قیادت کرناٹک حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بھارت کے اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر