Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن

Now Reading:

الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن

فافن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔

فافن کا کہنا ہے کہ جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے، اور آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے۔

الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے، معاملہ کی تکنیکی تحقیقات کرائی جائے۔

فافن کا کہنا تھا کہ سرکاری دستیاب الیکشن دستاویزات پرتحقیقات کی جائیں اور گنتی میں شامل، خارج کئے گئے، چیلنج اورضائع بیلٹ پیپرزکا بھی جائزہ لیا جائے۔

پہلے دستاویز بشمول نتیجہ فارم کے درست، مکمل، دستیاب ہونے کا جائزہ لیں اور دوسرے مرحلے میں غیرتصدیق شدہ فارم کے نتائج پراثرات کا جائزہ لیا جائے۔

Advertisement

تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے، عام انتخابات کے لیے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات ہوا، عملے نے گنتی، ٹیبولیشن کی اور حتمی نتائج مرتب کئے جس سے تنازعات پیدا ہوئے۔

فافن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جاری فارمز 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

فافن کا کہنا تھا کہ انتخابی خلاف ورزیاں ہوئیں توپولنگ اسٹیشن یا حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائے، الیکشن کمیشن ساراعمل نوٹیفکیشن سے 60 دن کے اندر کرے۔

فافن نے مزید کہا کہ کمیشن کے فیصلے سےغیر مطمئن شخص 30 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر