قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کرنے کے معاملے پراُن کے وکیل نے کیس بحال کرنے کی درخواست دائر کردی۔
نواز شریف کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ دوسرے بینچ میں پیشی کے باعث اس کیس میں پیش نہیں ہو سکا تھا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گستاسب کی کامیابی کے خلاف نواز شریف کی درخواست آج مسترد کی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے۔
Advertisementاین اے 15 مانسہره، نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن کی دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت
براہ راست دیکھیں:https://t.co/94wC3IUzCd #BOLNews #ElectionResults2024 pic.twitter.com/AObuxoDUdd— BOL Network (@BOLNETWORK) February 15, 2024
ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔
نواز شریف کے وکیل تاخیرسے پیش ہوئے، درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا جس پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News