Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

Now Reading:

ڈی آئی جی آپریشنز کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مرکزی جلوس کے روٹ کے دورے کے دوران ڈی سی او لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی و دیگر اعلیٰ پولیس افسران ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے دورے کے موقع فپر یوم علیؓ کے عزاداری جلوس کے منتظمین اور شیعہ اکابرین موقع پر موجود تھے۔

ایس پی سٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور افسران کو جلوس کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کربلا گامے شاہ سے مبارک حویلی تک محیط روٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Advertisement

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ یومِ علیؓ پر جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے 50 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور سیف سٹی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے کنڑول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈی آی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے، میڈیکل سہولیات و دیگر اقدامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مربوط روابط کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ روٹ کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،سنیپ چیکنگ اور موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر