Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی

Now Reading:

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی
مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان و کرکٹر مصباح الحق نے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی کرکٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی غلط حمکت عملی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، خاص کر نسیم شاہ کو غلط طریقے سے استعمال کرنے پر تنقید کی۔

اسلام آؓباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 9 میں اب تک پانچ میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ غلط حمکت عملی کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے شاداب خان اور آغا سلمان جیسے اہم بولرز کے پورے اوور نہ کروانے پر سوال اٹھایا جب کہ نا تجربہ کار بولر کو اہم وقت میں گیند کروانے پر بھی تنقید کی۔

مصباح الحق کہتے ہیں ’’اسپنرز ایک ایسی پچ پر بھی پورے اوور نہیں کروا رہے جہاں ان کی بولنگ فائندہ مند ثابت ہوسکتی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اس طرح کے فیصلے اہم میچز میں نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’اسلام آباد یونائیٹڈ بولنگ کے شعبے میں درست فیصلے نہیں کررہی ہے جب کہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کو کب اور کیسے استعمال کرنا ہے‘‘۔

کراچی کنگز ک خلاف میچ میں بولرز کو غلط استعمال کرنے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’’انہوں نے 140 رنز کا ہدف اپنی ناقص فیصلوں کے باعث 165 رنز تک پہنچادیا‘‘۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف جیت میں کولن منرو اور ایلکس ہیلز کی اوپننگ جوڑی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے 69 گیندوں پر 108 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر