Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی کے وزیر اعلیٰ کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا

Now Reading:

دہلی کے وزیر اعلیٰ کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی رہنما اور دہلی کی وزیر آتیشی نے کہا کہ انہوں نے ان کی گرفتاری کو منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے اور فوری سماعت کی مانگ کی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم شراب پالیسی معاملے کے سلسلے میں تفتیش کے لئے جمعرات کو کجریوال کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کیا۔

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے کجریوال کو ایکسائز پالیسی معاملے میں سخت کارروائی سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کے چند گھنٹوں بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم تفتیش کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچی۔

Advertisement

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا۔

شراب پالیسی معاملے میں گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ اس ریاست میں وہ ایسا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

عدالت نے یہ ہدایت عام آدمی پارٹی سربراہ کی عرضی پر سماعت کے دوران جاری کی، جس میں ایکسائز پالیسی معاملے کے سلسلے میں ان کے خلاف زبردستی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر