Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

Now Reading:

چین کا شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

چین نے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ کے مقام پر ہونے والے خود کش حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں جب کہ ہمیں ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔

چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں  خودکش حملہ آور نے بارود سے  بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5  چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔

خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خودکش حملے میں ہلاک  ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

اس سے قبل ترجمان چینی سفارت خانے کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر
کراچی: بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ
پندرہ سوارب روپے بیرون قرضوں میں ڈوبے صوبے کی شاہ خرچیاں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر