Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 100 سے زائد شہید

Now Reading:

غزہ میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 100 سے زائد شہید
غزہ

غزہ میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 100 سے زائد شہید

غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے فسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج  نے اندھا دھند فائرنگ  کردی جس میں 100 سے زائد افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امداد لینے کے لیے ٹرک کا گھیراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو قریب آنے پر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے  امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی تردید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امدادی سامان سے لدے ٹرک جیسے ہی غزہ میں داخل ہوئے۔ امداد کے لیے منتظر شہری ٹوٹ پڑے اور اس دھکم پیل میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ پر  7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جب کہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر