عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت دے دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں جناح ہاؤس حملہ کیس کے 75 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوشن کومقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی صمانتوں پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی جبکہ ملزمان کے وکلا ضمانتوں پر دلائل کےلیےعدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عارف خان، رانا تنویر سمیت 75 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
ملزمان جناح ہاؤس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔
اس کیس میں عائشہ علی بھٹہ اور احمر رشید بھٹی سمیت 31 ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News