Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط
وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا پہلا خط موصول ہوا ہے جس میں نو منتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط موصول ہوا ہے جس میں امریکی صدر نے نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہماری عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امریکی صدر نے خط میں کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

امریکی صدر نے خط میں یہ بھی لکھا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے جب کہ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

امریکی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر