Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، غیر ملکی مسلم طلباء پر تراویح کی نماز کے دوران جنونی ہندوؤں کا حملہ

Now Reading:

بھارت، غیر ملکی مسلم طلباء پر تراویح کی نماز کے دوران جنونی ہندوؤں کا حملہ

بھارت کے شہر احمد آباد کی یونیورسٹی ہاسٹل میں تراویح کی نماز ادا کرنے والے غیر ملکی مسلم طلباء پر جنونی ہندوؤں نے حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پولیس نے گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں تراویح کی نماز ادا کرنے کے دوران کچھ غیر ملکی مسلمان طالب علموں پر حملہ کرنے کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نماز کے مقام کے بارے میں گرما گرم بحث کی وجہ سے مغربی بھارت کی گجرات یونیورسٹی میں جسمانی حملہ ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ طالب علموں کو زخمی حالت میں علاج کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گجرات حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

Advertisement

احمد آباد شہر کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریبا دو درجن لوگ ہفتہ کی رات ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالب علموں کے نماز ادا کرنے پر اعتراض کیا اور انہیں مسجد میں ایسا کرنے کے لئے کہا۔

ایک اور سینئر پولیس افسر ترون دگل نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے پانچ افراد کے نام ہتیش میواڑہ، بھرت پٹیل، شیتج پانڈے، جتیندر پٹیل اور سنیل دودھیروا ہیں۔ انہوں نے پولیس حراست کے دوران کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی مزید افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا ان افراد کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے ہے یا نہیں۔

جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے برطانوی خبر رساں ادارے کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر پتھر اور ٹوٹی ہوئی گاڑیاں دیکھی ہیں۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم نے ہندو مذہبی نعرے لگائے اور طلبا پر حملہ کیا، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر