نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، یہ اضافہ ڈسکوز کے مالی 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اس اضافے سے بجلی صارفین پر 85ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
اس اضافے کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔
ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News