Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اتحادی حکومت کی اب تک کی کارکردگی اورمختلف فیصلوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ میاں نوازشریف مہنگائی میں کمی نہ ہونے پر فکر مند نظر آئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے انہیں تلقین کی کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو یاد رکھیں، منشور اور ان وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہدایت کی ہے کہ اہم نوعیت کے فیصلوں میں مشاورت لازمی کیا کریں، رمضان المبارک میں سستے بازاروں میں قیمتوں میں مزید کمی لائیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں نوازشریف نے مریم نواز کو مزید متحرک ہونے اور عوامی مسائل کے حل کی ہدایت دی جب کہ شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات اور پارٹی امیدواروں سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ملاقات کے دوران پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں کے مختلف قومی و سیاسی امور پر اختلافات بھی زیر بحث آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی حکومت میں ن لیگ کے ساتھ ہے بھی اور نہیں بھی، عمر ایوب
بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو، مریم نواز
جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، آرمی چیف
آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی
پنجاب پولیس کی طرز پر کراچی میں بھی ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر