Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز

Now Reading:

ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پنک راک سالٹ کی خام حالت میں  برآمد پر پابندی کی تجویز پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں مائنز اینڈ منرل لیبر کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ کی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ معدنیات میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے، ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے صرف اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہونگی۔

Advertisement

مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے جبکہ مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے جبکہ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے، اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہونگی، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشیدصوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، سیکرٹری معدنیات، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر