Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبرل جمہوریت کے انڈیکس میں بھارت کا 104 واں نمبر

Now Reading:

لبرل جمہوریت کے انڈیکس میں بھارت کا 104 واں نمبر
لبرل جمہوریت کے انڈیکس میں بھارت کا 104 واں نمبر

لبرل جمہوریت کے انڈیکس میں بھارت کا 104 واں نمبر

رپورٹ کے مطابق لبرل جمہوریت کے انڈیکس میں بھارت 104 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

مودی سرکار کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔

بھارت خود کو ایک سیکولر ملک کہتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ انتہا پسند بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھایا گیا۔

ہندوتوا نظریے کے فروغ کی وجہ سے اقلیتیوں کو سہولیات تو دور کی بات بلکہ انہیں بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

نام نہاد جمہوریت، جھوٹے سیکولرازم کے نعرے اور اقلیتیوں پر مظالم نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعوؤں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا ہے۔

Advertisement

سویڈن میں قائم ’’ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی 7 مارچ کو شائع ہونے والی چشم کشا رپورٹ  کے مطابق جمہوریت اور خود مختاری کی درجہ بندی  کے لحاظ سے بھارت کا نام کہیں نظر نہیں آتا۔

رپورٹ کے مطابق ’’بھارت کا شمار حالیہ برسوں میں دنیا کے بدترین آمریت پسندوں میں ہوتا ہے‘‘۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے  اور آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لحاظ سے بھارت سب سے نچلے درجے پر ہے۔

انتہا پسند مودی سرکار ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے بغاوت، ہتک عزت اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال کرتی ہے۔

ہندوتوا کی پرچار مودی حکومت نے 2019 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ میں ترمیم کرکے سیکولرازم کے آئین کے عزم کو کمزور کردیا۔

مودی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد منظم طریقے سے عدالتوں اور سرکاری مشینری کو کنٹرول میں کیا تاکہ انصاف کے تقاضوں کو بھی پامال کیا جاسکے۔

Advertisement

مودی سرکار اقلیتیوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی پر بھی حملہ آور ہے جس کا مقصد سچ کو سامنے آنے سے روکنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی ، سیاسی مخالفین کو کچلنا اور حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والوں کو حراساں کرنے میں سرفہرست ہے۔

گزشتہ برسوں میں  مودی سرکار نے میڈیا کی آزادی کو دبانے، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرنے اور حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر حملے کیے۔

مُودی سرکار پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انکم ٹیکس چھپانے، دہشت گردی یا علیحدگی پسند ہونے کے الزامات کی آڑ میں دھمکایا جاتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے لبرل ڈیموکریسی انڈیکس برائے 2023 میں کیے گئے سروے  کے مطابق 179 ممالک میں سے ہندوستان 104 نمبر پر ہے۔

رپورٹ نے مُودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اور دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔

Advertisement

اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا اقوامِ عالم مُودی کے فاشسٹ ایجنڈے پر کوئی نوٹس لیں گی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر