Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی

Now Reading:

دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ

محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

 محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر