Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ

فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائرانٹراکورٹ اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ہیں۔ اٹارنی جنرل کے مطابق فوجی تحویل میں 105 ملزمان موجود ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق 15 سے 20 ملزمان کے کیسز بریت یا کم سزا کے ہیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ کم سزا والے ملزمان کو رعایت دیکر رہا کر دیا جائے گا، تمام فریقین کی رضامندی سے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرالتوا اپیلوں کے فیصلے سے مشروط ہونگے، اٹارنی جنرل رہا ہونے والے ملزمان کی تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ فوجی عدالتوں کے کیس کی آئندہ سماعت اپریل کے آخری ہفتے میں بنچ کی دستیابی پرہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر