Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد

Now Reading:

ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
ایف آئی اے

ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد

بلوچستان میں جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے نے بلوچستان زون کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کیں۔ بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 انکوائریاں درج کر لی گئی۔ اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے ہزارگنجی میں واقع سٹور سے بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کر لی۔ چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈریپ حکام کے ساتھ سے عمل میں لائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم نے 100 سے زائد اقسام کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لے لیں۔ برآمد ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک، پین کلر اور جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے چمن نے پاور ہاوس روڈ پر واقع 3 مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ سٹورز سے مشتبہ ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر لی گئی۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

ایف آئے کے ترجمان کے بیان کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ایف آئی اے بلوچستان زون نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 33 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کارروائیوں میں 21 انکوائریاں درج کر لی گئی۔ چھاپوں کے نتیجے میں بھاری تعداد میں جعلی ادویات کو قبضے میں لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی ڈریپ حکام کی رپورٹ پرعمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر