Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا کرک میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کا کرک میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے جب کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن کوسراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر