Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلٰی سندھ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چاہے شہباز شریف ہو چاہے بانی پی ٹی آئی کا دور ہو پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ ا س میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو۔ نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا۔ جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبرہوگا۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں اس احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسمبلی اس وقت موجود نہیں تھی۔ ن لیگ کی حکومت نے ابھی معاہدہ بنایا تھا۔ ایک وقت میں یہ بھی ہوا تھا۔ اس پر سندھ حکومت کا شدید احتجاج ہے۔ کل ہماری کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ افسران کے لیے لکھا ہے، وہ بھی آجائیں گے۔ کل کابینہ کو بھی امن و امان پر بریفننگ ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال زیادہ بہترہے۔ پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو سپورٹ ہے۔ علی امین گنڈا پوراپنے لوگوں کے لیے کام کریں۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پچھلے چھ ماہ سے زیادہ خراب ہے، نگران حکومت کے دورمیں حالات زیادہ خراب ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہے شہباز شریف ہو چاہے بانی پی ٹی آئی کا دور ہو پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئی ہے۔ سندھ کے لوگوں کو کسی نے بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج ہوگا۔ دو ہزارسولہ میں جب وزیراعلی بنا مسلم لیگ نواز کی حکومت تھی، اس وقت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تعلقات بہت خراب تھے۔ صدر زرداری نے کہا تھا وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر