Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9، سلطانز اور یونائیٹڈ کے قائد فائنل میں فتح کے لیے پُر امید

Now Reading:

پی ایس ایل 9، سلطانز اور یونائیٹڈ کے قائد فائنل میں فتح کے لیے پُر امید

پاکستان سپر لیگ 9 کا فائنل کل اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ نے ایلیمنیٹر میں کوئئٹہ اور زلمی کو شکست دی تھی۔

ملتان کا یہ چوتھا فائنل ہے وہ 2021 کی فاتح ہے جبکہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست دی۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کے دو فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ملتان سلطانزکو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں جبکہ بولنگ لائن محمدعلی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پہ مشتمل ہے۔

Advertisement

اسامہ میر اس پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے والے بولر ہیں محمد رضوان اسوقت بیٹنگ میں 382 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے پاس ایلکس ہیلز، کالن منرو، مارٹن گپٹل اور شاداب خان کی شکل میں تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں۔

عماد وسیم اور حیدر علی نے زلمی کے خلاف جس طرح بیٹنگ کی ہے اس سے یونائٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔ یونائٹڈ  کی بولنگ میں نسیم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور  اسپرٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے زبردست پرفارمنس دی ہے۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے لیکن ہمیں فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اگر ایسا ہوگیا تو  ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ شاندار نتیجہ دیکھیں گے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ اس نے مشکل سچویشن میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement

شاداب خان نے مزید کہا کہ ہمیں فائنل میں پہنچنے کے لئے پانچ سال انتظار کرنا پڑا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے مثالی کیریکٹر دکھایا ہے مجھے یقین ہے کہ فائنل میں ہمارے کھلاڑی اسی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے اور ہمیں چیمپئن بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر