Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

Now Reading:

پی آئی اے کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا
پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹورنٹو ایئرپورٹ سے جس خاتون ایئرہوسٹس کو حراست میں لیا گیا وہ ایک معروف پاکستانی گلوکارہ کی رشتہ دار ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ائیر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کے لیے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔ اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی۔

دوسری جانب پرواز پر تعینات دیگر دو ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

واقعے سے متعلق متعلق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں اور کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر